وزیراعظم سے صدرایکس سی ایم جی اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ کی ملاقات،ہاﺅسنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

وزیراعظم سے صدرایکس سی ایم جی اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ کی ملاقات،ہاﺅسنگ ...
وزیراعظم سے صدرایکس سی ایم جی اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ کی ملاقات،ہاﺅسنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے صدرایکس سی ایم جی اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا،دونوں کمپنیوں نے ہاﺅسنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صدرگلوبل سیلز اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا،دونوں کمپنیوں نے ہاﺅسنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کاروبار میں سہولت اورلاگت میں کمی کیلئے اقدمات اٹھا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحو ل کی فراہمی ترجیح ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ 50لاکھ گھروں کی تعمیرکا منصوبہ منسلک صنعتوں کیلئے بھی مواقع پیدا کریگا۔
ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ہاو¿سنگ اورمینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کریں گی، کمپنیاں پاکستان میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی۔