رمضان شوگرملزکرپشن کیس ،شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف46 افراد گواہی دیں گے

رمضان شوگرملزکرپشن کیس ،شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف46 افراد گواہی دیں گے
رمضان شوگرملزکرپشن کیس ،شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف46 افراد گواہی دیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر ملز کرپشن میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف 46 افرادگواہی دیں گے ۔

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کرپشن کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے،احتساب عدالت نے 16 مارچ کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے ،اسی دن ملزموں پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔

عدالت نے گواہوں کو بھی بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے ،رمضان شوگر ملز کرپشن میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف 46 افرادگواہی دیں گے ۔گواہوں میں بیوروکریٹس،سرکاری افسران،ٹھیکیدار،نیب افسران شامل ہیں ،رپورٹس کے مطابق 46 گواہوں میں نیب کے 5 افسران شامل بھی ہیں ان کے علاوہ سابق سی ایم آفس عملہ،نیسپاک انجینئرز،سابق ڈی سی اوچنیوٹ بھی گواہوں میں شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -