عمران فاروق قتل کیس،وزارت داخلہ نے برطانوی حکام کو مزید شواہد کی یاددہانی کیلئے نیا خط لکھ دیا

عمران فاروق قتل کیس،وزارت داخلہ نے برطانوی حکام کو مزید شواہد کی یاددہانی ...
عمران فاروق قتل کیس،وزارت داخلہ نے برطانوی حکام کو مزید شواہد کی یاددہانی کیلئے نیا خط لکھ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران فاروق قتل میں مزید شواہد کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں،وزارت داخلہ نے برطانوی حکام کو نیا خط دیا ہے جس میں برطانوی حکام کو مزید شواہد کی یاددہانی کرائی گئی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید شواہد کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں،ایف آئی اے نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے پہلے خط کا جواب نہ ملنے پربرطانوی حکام کونیاخط لکھا ہے جس میں برطانوی حکام کومزیدشواہدکی یاددہانی کرائی گئی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ قتل سے متعلق مزیدشواہد فراہم کئے جائیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مزیدشواہدکیلئے عدالت سے مہلت لے رکھی ہے ،ایف آئی اے کو22 مارچ کوعدالت میں رپورٹ پیش کرنی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -