سیالکوٹ، رحیم یار خان اور بہاولپور ایئر پورٹس کی بندش میں مزید توسیع

سیالکوٹ، رحیم یار خان اور بہاولپور ایئر پورٹس کی بندش میں مزید توسیع
سیالکوٹ، رحیم یار خان اور بہاولپور ایئر پورٹس کی بندش میں مزید توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ایئر پورٹس کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس کی بندش کا نیا نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا جس کے مطابق سیالکوٹ، رحیم یار خان اور بہاولپور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن مزید 24 گھنٹے بند رہے گا۔
ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق فضائی حدود موجودہ صورتحال کے باعث بند رکھی جارہی ہے۔ مذکورہ ایئر پورٹس 27 فروری سے مکمل طور پر بند ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کو پاک بھات کشیدگی کے پیش نظر 27 فروری کی صبح اگلی رات 12 بجے تک کے لیے بند کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام ایئرپورٹس پر تمام پروازوں کے لیے آپریشن معطل کردیے گئے۔