فیاض الحسن چوہان اور جاوید بدر کے استعفوں کے بعد ایک اور استعفیٰ آ گیا

فیاض الحسن چوہان اور جاوید بدر کے استعفوں کے بعد ایک اور استعفیٰ آ گیا
فیاض الحسن چوہان اور جاوید بدر کے استعفوں کے بعد ایک اور استعفیٰ آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کے رکن جاوید بدر بھی مستعفی ہو گئے تھے اور اب انس اسلم دولہ نے بھی تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رکن تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی انس اسلم دولہ نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے بعد میرا کونسل رکن رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ تھیٹر ایڈوائزری کونسل فیاض الحسن چوہان نے تشکیل دی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن کو ہندو برادری کیخلاف متنازع بیان بازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طلب کر کے وضاحت مانگی تھی اور بعد ازاں استعفیٰ بھی طلب کر لیا تھا جس کے بعد صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا جنہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -