”پاکستان نے یہ بہت قابل تحسین کا م کیا ہے “جاپان کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جاپان کے ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے ، خطے میں استحکام کا خواہا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ اپنے سفیر کو جلد ہی نئی دہلی واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستانی وفد 14 مارچ کو بھارت جائے گا ، پاکستانی وفد کرتار پور راہداری معاہدے پر مذاکرات کرے گا۔
ان کا کہناتھا کہ ڈی جی ملٹری آپریشن کے مباین روابط بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو قابل تحسین اقدام قرار دیا اور کہا کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے ۔