عمر کوٹ میں شادی کی تقریب میں لیڈی پولیس کا چھاپہ، دولہا گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

عمر کوٹ میں شادی کی تقریب میں لیڈی پولیس کا چھاپہ، دولہا گرفتار کرلیا گیا ...
عمر کوٹ میں شادی کی تقریب میں لیڈی پولیس کا چھاپہ، دولہا گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) ویمن پولیس کا شادی کی تقریب پر چھاپہ، دولہا، دلہن کی ماں باپ، اور سہولت کارگرفتار۔

آج صبح ویمن پولیس سٹیشن عمرکوٹ کی SHO سب انسپکٹر خوشبخت شبانہ ناز کو کم عمر بچی انیتا ولد لونو میگھواڑ عمر 8/9 سال کی منوہر ولد تولچند میگھواڑ عمر 18/19 سال سے شادی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر ویمن پولیس عمرکوٹ کی SHO نے فوری ایکشن کرتے ہوۓ SHO کنری سب انسپکٹر اسلم جمالی بمعہ پولیس کی نفری کے ساتھ گاٶں جیون شاہ ڈڈرو تعلقہ کنری میں غیر قانونی شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ 

گرفتار افراد میں دولہا، دلہن کی ماں اور باپ، پنڈت اور ایک سہولت کار بھی شامل لڑکی 8/9 سال اور دولہا 18/19 سال کا ہے جبکہ دولہا کا باپ اور دو سہولت کار موقع سے فرار جنکی جلد از جلد گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس کی مدعیت میں گرفتار ملزمان سمیت 8 افراد پر چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کنری پر کرائم نمبر 30/2019، سیکشن 3, 4 ,5 چائلڈ میرج ایکٹ 2014 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔