بھارتی شخص نے عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی، شعلوں میں لپٹی خاتون نے آگ لگانے والے کو بھی پکڑ لیا لیکن پھر کیا ہوا؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

بھارتی شخص نے عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی، شعلوں میں ...
بھارتی شخص نے عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی، شعلوں میں لپٹی خاتون نے آگ لگانے والے کو بھی پکڑ لیا لیکن پھر کیا ہوا؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں واقعہ ضلع مالدا کا رہائشی ایک 35 سالہ شخص اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب اس نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی مگر آگ کے شعلوں میں لپٹی خاتون نے اسے باہر جانے سے روکتے ہوئے پکڑ لیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کا چہرہ اور ہاتھ جھلس گئے تاہم اس کی جان بچ گئی اور اب وہ مالڈا کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے بعد بتایا کہ بیورہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول اسے تنگ کرتا تھا اور پیرو کے روز وہ اس وقت گھر میں گھس آیا جب وہ اکیلی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر آگ لگا دی ، اردگرد رہنے والے افراد نے جب گھر سے دھواں اٹھتا دیکھا تو اندر داخل ہو گئے اور دونوں کو ایک کمرے میں آگ کے شعلوں میں لپٹا دیکھا۔

مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کے بعد دونوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں مالڈا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم مذکورہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ مرنے والا شخص اکثر مذکورہ خاتون کے گھر آتا تھا۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارناب گھوش کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تمام پہلوﺅں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -