نوازشریف کو ہسپتال منتقل ہونے پر راضی کرنے کیلئے مریم نواز اپنے ساتھ کس کو لے کر جارہی ہیں ؟ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتا دیا

نوازشریف کو ہسپتال منتقل ہونے پر راضی کرنے کیلئے مریم نواز اپنے ساتھ کس کو لے ...
نوازشریف کو ہسپتال منتقل ہونے پر راضی کرنے کیلئے مریم نواز اپنے ساتھ کس کو لے کر جارہی ہیں ؟ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نواز نے گزشتہ روز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت ٹھیک نہیں ہیں اور وہ ہسپتال منتقلی پر بھی راضی نہیں ہو رہے ہیں تاہم آج میں ان سے ملاقات کرنے جارہی ہوں اور دادی ماں بھی ساتھ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کیلئے جار ہی ہوں ، مجھے امید ہے کہ وہ ہسپتال منتقل ہونے پر راضی ہو جائیں گے ، میری دادی بھی میرے ہمراہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ والد صاحب کو منا لیں گے کیونکہ نوازشریف نے کبھی انہیں انکار نہیں کیا ہے ۔

مریم نواز نے اپنے پیغام کے آخر میں تمام چاہنے والوں بے پناہ محبت ، دعاﺅں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کو نوازشریف کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے ۔

مزید :

قومی -