کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان میں شیڈول میچوں کیلئے نئی وردی متعارف کروا دی، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان میں شیڈول میچوں کیلئے نئی وردی متعارف کروا دی، ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان میں شیڈول میچوں کیلئے نئی وردی متعارف کروا دی، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان میں شیڈول میچوں کیلئے اپنی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی میں کھیلے جانے والے 8 میچوں کیلئے اپنی ٹیم کی وردی میں کچھ زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں اور اس کا بنیادی رنگ وہی ہے جو اب تک شائقین کرکٹ دیکھتے آئے ہیں مگر اس میں شامل گولڈن رنگ کو بدل کر اس کی جگہ سبز رنگ سے ڈیزائن بنائے گئے ہیں جو پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -