نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اولین تر جیح ہو گی :سید سعید الحسن 

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ...
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اولین تر جیح ہو گی :سید سعید الحسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبا ئی وزیراوقاف پنجاب  پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ’نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم‘ کے تحت کم لاگت کے رہائشی پراجیکٹس شروع کرنے کے لئے پرائیویٹ بلڈرز ، ڈویلپرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو شریک کیا جائے گا اور ان کے تعاون اور شمولیت سے ان پراجیکٹس کی شفافیت اور اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ ’نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم‘ کے تحت گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اولین تر جیح ہو گی ، یہ منصوبہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا اور اس ضمن میں پرائیویٹ سیکٹر کو متعدد مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے تحت اس منصوبے میں جدید طرز تعمیر کو اپنایا جائے گا اور اس ضمن میں متعدد سفارشات اور تجاویز پر غور جاری ہے’ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم‘ کے تحت 10 اضلاع میں موزوں جگہیں منتخب کر لی گئیں ہیں جبکہ صوبے کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھی اپنے متعلقہ علاقوں میں جگہوں کی نشاندہی کے لئے اہداف دے دیئے گئے ہی’ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم‘ کے تحت پراجیکٹس شروع کرنے کے ضمن میں پرائیویٹ ڈویلپرز ، بلڈرز ، اربن یونٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے آئی متعدد تجاویز پرغورو خوض کیا جا رہا ہے۔