محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور عملے کو یونیفارم پہننے کی ہدایت

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور عملے کو یونیفارم پہننے کی ہدایت
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور عملے کو یونیفارم پہننے کی ہدایت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمار چاولہ نے محکمے کے افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ اپنی ڈیوٹی اوقات میں باقاعدہ یونیفارم پہنیں اور باقاعدگی سے اپنے متعلقہ دفاتر میں حاضری دیں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

محکمہ  ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےصوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ چند افسران اور عملے کے اراکین باقاعدہ یونیفارم نہیں پہنتے، انہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ڈسپلن کا خیال رکھیں اور شکایت کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جلد ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کررہا ہے، ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان روڈ چیکنگ مہم کے شروع ہونے سے قبل ہی اپنے ٹیکسز جمع کروادیں۔ مکیش کمار چاولہ نے سرحدی چوکیوں پر چوکنا رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو کسی بھی صورت میں منشیات صوبے میں نہ لانے دی جائے اور ایسی کسی بھی کوشش کو ہر صورت میں ناکام بنادیا جائے

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -