سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو طلب کرلیا 

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے ایڈیشنل ...
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو طلب کرلیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو طلب کرلیا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے  لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور پولیس کی کارکرگی پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گارڈن کا رہائشی عادل 2015 سے لاپتا ہے ،عادل کو گھرسے گرفتار کرکے لاپتا کیا گیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس اب تک عادل کو بازیاب کیوں نہیں کرسکی؟عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور لاپتا شخص کے بارے میں آگاہ کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -