مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار، برطانیہ کی حکمران جماعت نے 14 ارکان کو معطل کردیا

مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار، برطانیہ کی حکمران جماعت نے 14 ارکان کو معطل ...
مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار، برطانیہ کی حکمران جماعت نے 14 ارکان کو معطل کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرنے والے حکومتی جماعت کے 14اراکین کو معطل کردیا گیا ہے۔دی مرر کے مطابق ٹوری رہنما بیرونس سعیدہ وارثی نے اس حوالے سے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی میں ادارہ جاتی اسلام فوبیا پر وزیراعظم ٹریزامے شترمرغ کی طرح ریت میں سر دبارہی ہیں۔

حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے جن رہنماﺅں کو مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ اظہار خیال پر معطل کیا گیا ہے ان میں سے کئی نے انتہائی نفرت انگیز باتیں سوشل میڈیا پربھی شیئر کی تھیں۔ اس حوالے سے پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کا مزید کہنا تھا کہ ”ٹریزامے سنتی ہی نہیں ہیں،جب بھی کوئی ایسا مسئلہ ہو وہ اسے تسلیم کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔“

مزید :

برطانیہ -