نواز شریف کے علاج میں تاخیر، غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی:پرویز ملک

نواز شریف کے علاج میں تاخیر، غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کی ذمہ داری حکومت پر ...
نواز شریف کے علاج میں تاخیر، غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی:پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر اور  ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جا رہی ہےاور ان کا مناسب علاج نہیں کروایا جا رہا،اگر انہیں کچھ ہو گیا تو اس کے ذمہ دار تبدیلی سرکار اور پنجاب حکومت ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز ملک کا  نوازشریف کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہے ہیں ، انہیں کبھی جناح اور کبھی سروسز میں لے جا کر ان کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، کسی تاخیر، غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا علاج نہ کرانا جرم ہے،ایک بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا صرف کم ظرفی ہے، وزرا ء ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں لیکن ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لے جانے کی اجازت نہیں۔