آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل زورن کی ملاقات

آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل زورن کی ملاقات
آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل زورن کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل زورن نے ملاقات کی۔

پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل زورن نے ملاقات کی،جی ایچ کیو راولپنڈی  میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی  سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ جنرل زورن کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھول  چڑھائے۔

مزید :

قومی -