پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں: جونٹی رہوڈز

 پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں: جونٹی رہوڈز
 پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں: جونٹی رہوڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اور دنیا کے مایہ ناز فیلڈر جونٹی رہوڈز بھی پی ایس ایل کے لیے کراچی آمد پر پرجوش ہیں۔

ایک انٹرویو میں کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق پروٹیز سٹار  جونٹی رہوڈز کا کہنا ہے 2015اور 2016کے بعد ایک بار پھر پاکستان جانے کا موقع مل رہا ہے، وہاں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کی مہارت سے بڑا متاثر ہوا ہوں،  پاکستان کرکٹ کو مضبوط رکھنے کے لئے لیگ کا کردار اہم ہوگا۔جونٹی رہوڈز نے کہا کہ یو اے ای کی سلو پچز پر فاسٹ بولرز کی کارکردگی متاثر کن ہے لیکن بیٹسمین غلطیاں کر رہے ہیں، ٹیموں کی بیٹنگ کا زیادہ تر بوجھ غیر ملکی کرکٹرز اٹھا رہے ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سٹارز اور کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، یہ تجربہ آگے چل کر ان کے کام آئے گا۔جونٹی رہوڈز نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اس شعبے میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں نمایاں فرق نظر آنے لگا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -