حسن نثار نے نواز شریف کے انکار کو ضد اور بچپنا قراردیدیا

حسن نثار نے نواز شریف کے انکار کو ضد اور بچپنا قراردیدیا
 حسن نثار نے نواز شریف کے انکار کو ضد اور بچپنا قراردیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثارنے کہاہے کہ بھارت کے الیکشن کا نتیجہ بھارتی قوم کی اجتماعی حالت کوبیان کردے گا ، نواز شریف کاجیل سے ہسپتال منتقل ہونے سے انکار بچپنا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف کی جیل سے ہسپتال منتقل نہ ہونے کی وجہ بچپنا ، نخرہ ، ضدیا کوئی حکمت عملی ہے جو کسی کی جانب سے دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی الیکشن کا نتیجہ اس بات کو واضح کردے گا کہ بھارتی عوام کی اجتماعی ذہانت اور ضمیر کس حالت میں ہے؟کسی بھی الیکشن کے نتائج بتادیتے ہیں کہ وہ قوم کیسی ہے ؟ بھارتی الیکشن کے نتائج بھی اس قوم کی اجتماعی حالت کو بیان کردیں گے ۔

مزید :

قومی -