حفیظ اللہ نیازی نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

حفیظ اللہ نیازی نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
حفیظ اللہ نیازی نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ میری نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ، وہ بہت خوشگوار موڈ میں ہیں اور بیماری کا ذکر کرنے ہی نہیں دیتے ، وہ بہت ریلیکس محسوس کرتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف کو سروس اور جناح ہسپتال لے جانا اس قوم کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے ، خاطر جمع رکھیں ، اللہ تعالیٰ کا بھی ایک نظام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹ ملے، ایک کروڑ عوام کے نمائندے کے خلاف آپ کے دلوں میں جو نفرت اور بغض ہے اس سے بچا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میری نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ، وہ بہت خوشگوار موڈ میں ہیں اور بیماری کا ذکر کرنے ہی نہیں دیتے ، وہ بہت ریلیکس محسوس کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -