تجزیہ کار ارشادبھٹی نے نوازشریف کی آزادی کے بدلے خود کوجیل کیلئے پیش کردیا

تجزیہ کار ارشادبھٹی نے نوازشریف کی آزادی کے بدلے خود کوجیل کیلئے پیش کردیا
تجزیہ کار ارشادبھٹی نے نوازشریف کی آزادی کے بدلے خود کوجیل کیلئے پیش کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ نواز شریف سے بڑھ کر مجھے بیماریاں ہیں کبھی مجھ سے پوچھا ہے کہ اگر تم صحافت کی نوکری نہیں کروگے تو تم کو تنخواہ ملے گی ، مجھے نواز شریف کی جیل دیدیں اور ان کو میری آزادی دیدیں ، مجھے منظور ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ جہاں اصل قائد اعظم کی ایمبو لینس خراب ہوجائے ، مادر ملت اور دختر ایشیا ءکے قاتلوں کو پوچھا ہی نہ جائے ، وہاں پوچھا جاتا ہے کہ نواز شریف کی جیل سے ہسپتال سے نہ جانے کی وجہ سیاسی ہے یا نجی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم ہیں ، کوئی ان سے پوچھے کہ آپ کو اس لئے تین مرتبہ وزیر اعظم بنایا گیا کہ آپ یہ کچھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بڑھ کر مجھے بیماریاں ہیں کبھی مجھ سے پوچھا ہے کہ اگر تم نوکری نہیں کروگے تو تم کو تنخواہ نہیں ملے گی ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے نواز شریف کی جیل دیدیں اور ان کو میری آزادی دیدیں ، مجھے منظور ہے ۔

مزید :

قومی -