”یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے “، آئینی ماہر بابرستار نے نواز شریف کے حوالے سے اہم رائے دیدی

”یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے “، آئینی ماہر بابرستار نے نواز شریف کے حوالے سے ...
”یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے “، آئینی ماہر بابرستار نے نواز شریف کے حوالے سے اہم رائے دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ یہ فیصلہ نواز شریف کی جانب سے نہیں کیا جانا کہ وہ ہسپتال جائیں گے یا نہیں ، یہ فیصلہ تو حکومت نے کرناہے کہ اگر ان کی صحت خراب ہے تو ان کو ہسپتال لے کرجایا جائے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ کلثوم نواز اور میاں نواز شریف کی بیماری کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا ، یہاں صورتحال مختلف ہے کیونکہ مریم نواز خود بتارہی ہیں کہ نواز شریف کے ہسپتال نہ جانے کی وجہ سیاسی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں ہیں اور ان کی حیثیت ایک قیدی کی سی ہے ، اب یہ فیصلہ ان کی جانب سے تو نہیں کیا جانا کہ وہ ہسپتال جائیں گے یا نہیں ، یہ فیصلہ تو حکومت نے کرناہے کہ اگر ان کی صحت خراب ہے تو ان کو ہسپتال لے کرجایا جائے ، یہ ان کے پوچھنے کی بات نہیں ہے ، نواز شریف کے ہسپتال نہ جانے کی وجہ سیاسی ہے لیکن اگرڈاکٹر نے ان کو ہسپتال لے جانے کا کہاہے توہسپتال لے جانا چاہئے ۔

مزید :

قومی -