عمران خان عامر لیاقت حسین کو وقار یونس کیوں کہتے ہیں ؟جانئے

عمران خان عامر لیاقت حسین کو وقار یونس کیوں کہتے ہیں ؟جانئے
عمران خان عامر لیاقت حسین کو وقار یونس کیوں کہتے ہیں ؟جانئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین اپنی طنز و مزاح سے بھر پور باتوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں اور وہ مخالفین کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی موقع آنے پر اپنوں پر بھی طنز کے نشتر برساتے رہتے ہیں ۔یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد بعض اختلافات کی وجہ سے عامر لیاقت حسین نے کراچی کی قیادت پر کھل کر طنز کیا تھا لیکن پھر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ بالکل خاموش ہو گئے تھے ۔اس صورتحال کے حوالے سے مارننگ شو کے دوران عامر لیاقت نے دلچسپ تبصرہ کیا ۔

نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام ”نیا دن “میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے بتا یا کہ عمران خان نے مجھے خود کہا ہے کہ میں ان کا وقار یونس ہو ں کیونکہ وقار یونس بہت تیز گیند کراتے تھے تو گیند کبھی وائیڈ ہو جاتی تھی اور کبھی نو بھی ہو جاتی تھی ۔اب میں ذرا لائن و لینتھ پر ہوں ،عمران خان نے گیند پکڑی ہوئی ہے ،مجھے خود دیتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد جب عمران خان نے پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کیا تھا تو اس موقع پر عامر لیاقت کو گورنر ہاوس سندھ جانے نہیں دیا گیا تھا جہاں وزیراعظم موجود تھے۔عامر لیاقت نے اس بات پر بہت غصہ کیا تھا اور کھل کر کراچی کی قیادت پر تنقید کی تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -