” جیل میں کچھ ہواتو فضا حکومت کے خلاف ہوجائیگی“، مظہر عباس کادعویٰ

” جیل میں کچھ ہواتو فضا حکومت کے خلاف ہوجائیگی“، مظہر عباس کادعویٰ
” جیل میں کچھ ہواتو فضا حکومت کے خلاف ہوجائیگی“، مظہر عباس کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ اگر جیل میں نواز شریف کے ساتھ کچھ ہوا تو فضا حکومت کے خلاف ہوجائیگی ، مجھے لگ رہاہے کہ نواز شریف اپنے اوپر بہت زیادہ دباﺅ لے رہے ہیں اور یہ ایک خطرنا ک رحجان ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ نواز شریف اگر ہسپتال نہ جانے کی بات کررہے ہیں تو لگ رہاہے کہ یہ بہت خطرناک بات ہے ،اس سے لگ رہاہے کہ نواز شریف مایوس ہورہے ہیں اور کچھ لوگ جوان سے مل کرآئے ہیں ان کا بھی یہی کہناہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر جیل میں نواز شریف کے ساتھ جیل میں کچھ ہوا تو حکومت کےخلاف فضاءہوجائیگی ، مجھے لگ رہاہے کہ نواز شریف اپنے اوپر بہت زیادہ دباﺅ لے رہے ہیں اور یہ ایک خطرنا ک رحجان ہے ، اس شخص کیلئے جس کودل کی بیماری ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کواس بات کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور مریم نواز سے بات کرکے پاکستان میں جو نواز شریف کا بہترین علاج ہوسکتاہے ، وہ کروانا چاہئے ۔

مزید :

قومی -