پاکستان امن پسند ملک اور ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں،بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنی خود مختاری اور دفاع کا فرض نبھایا:فواد چوہدری

پاکستان امن پسند ملک اور ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں،بھارتی جارحیت ...
 پاکستان امن پسند ملک اور ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں،بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنی خود مختاری اور دفاع کا فرض نبھایا:فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدر ی فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ہمسایوں سے خوشگوارتعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہر مرحلے پر ایک ذمہ دار، تحمل مزاج اورسنجیدہ ریاست کا کردار ادا کیا،پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج نےبھارتی جارحیت کے جواب میں اپنی خود مختاری اور دفاع کا فرض نبھایا۔

غیر ملکی سفراءکے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت چوہدری فواد حسین نے سفراءکو جنوبی ایشیاءمیں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے متعلقہ حقائق سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والےاداروں نے لازوال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت اور قومی مفاد میں مثالی پیش رفت کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ دنیا جان گئی ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن پسند کون ہے؟امن کے فروغ کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت کے سرہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ثقافتی ورثہ کا امین ، ایک خوبصورت ملک اوردنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے پر کشش منزل ہے،معدوم ہوتے آلات موسیقی کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہےہیں۔انہوں نے ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کےحوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پاکستان کے عظیم قومی ورثے اور ثقافت کے مظاہر بھی پیش کئے گئے۔استقبالیے میں یورپین یونین اور دیگرممالک کے سفراءاورگورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی۔

مزید :

قومی -