مودی کے آنے سے بھارت میں جمہوریت کمزور ہوئی :بھارتی دانشور اشوک سوائن کااظہار مایوسی

مودی کے آنے سے بھارت میں جمہوریت کمزور ہوئی :بھارتی دانشور اشوک سوائن ...
مودی کے آنے سے بھارت میں جمہوریت کمزور ہوئی :بھارتی دانشور اشوک سوائن کااظہار مایوسی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دانشور اشوک سوائن نے کہاہے کہ بھارت میں جمہوریت کا ادارہ جو مضبوط ہورہاہے تھا ،مود ی کے آنے کے بعد کمزور ہوچکاہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دانشور اشوک سوائن نے کہا کہ مودی جمہوریت پسند نہیں ہیں، ان کی بنیاد آر ایس ایس ہے اور ان کامقصد بھارت کوہندو توا کے تحت بناناہے ، آر ایس ایس کی ہٹلر والی ہے فاشسٹ پالیسی ہے ، اس طرح مودی جس طرح پاکستان کو بھارت کے بیرونی دشمن کے طور پر دیکھتے ہیں ، اسی طرح بھارت کی دیگر جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کو بھارت کے اندرونی دشمن کے طور پر دیکھتے ہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہاﺅس جو بات کررہے ہیں ، وہ عوام کی بات نہیں بلکہ مودی کی بات کررہے ہیں کیونکہ مودی حکومت میڈیا ہاﺅس پر پیسہ خرچ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت کا ادارہ جو مضبوط ہورہاہے تھا ،مود ی کے آنے کے بعد کمزور ہوچکاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا پارلیمنٹ میں جو بیان آیا اس سے نظر آتاہے کہ وہ امن اور بھارت کے ساتھ تعلقات بنانے کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں لیکن مودی پاکستان کے ساتھ تعلقات درست کرنا نہیں چاہتے ۔

مزید :

سیاست -