”رقم مزید بڑھائیے“ملک ریاض کی 435ارب روپے ادا کرنے کی آفر پر سپریم کورٹ نے جواب دیدیا

”رقم مزید بڑھائیے“ملک ریاض کی 435ارب روپے ادا کرنے کی آفر پر سپریم کورٹ نے ...
”رقم مزید بڑھائیے“ملک ریاض کی 435ارب روپے ادا کرنے کی آفر پر سپریم کورٹ نے جواب دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض کو کہاگیا ہے کہ وہ ملیر ڈسٹرکٹ کی زمین کے عوض اپنی 435ارب روپے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں مزید اضافہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میںسپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر بحریہ ٹاﺅن کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاﺅن کراچی کیلئے 435ارب روپے کی ادائیگی کیلئے تیار ہیں۔اس پر جسٹس عظمت سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس رقم میں مزید اضافہ کیا جائے ۔اس موقع پر فاضل جج نے اس جانب بھی توجہ دلائی کے وہ نقشہ جس کے تحت بحریہ ٹاﺅن کراچی کے پلاٹ فروخت کئے گئے ہیں اس نقشے سے مختلف ہے جو بحریہ ٹاﺅن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا ۔جسٹس عظمت سعید نے بیر سٹر علی ظفر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے دوسری پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ اگر ان علاقوں میں الاٹمنٹ مکمل ہوچکی ہے تو اس کے عوض متبادل جگہ بھی فراہم کی جا سکتی ہے ۔

اس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہناتھا کہ وہ رقبہ جس کی ملکیت سے بحریہ ٹاﺅن دستبردار ہوچکاہے اس کے عوض متبادل الاٹمنٹ مہیا کی جائیگی ۔

واضح رہے کہ بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ ملیر کی زمین کے عوض ابتدائی پیشکش 358ارب سے بڑھا کر 405ارب کی گئی تھی تاہم عدالت عظمیٰ کی جانب سے اس پیشکش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -