احسن اقبال نے سپیکر ڈائس کے سامنے نماز ادا کرنے کی وجہ بتا دی

احسن اقبال نے سپیکر ڈائس کے سامنے نماز ادا کرنے کی وجہ بتا دی
احسن اقبال نے سپیکر ڈائس کے سامنے نماز ادا کرنے کی وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سپیکرقومی اسمبلی فنانس بل کی منظوری کیلئے نمازکا وقفہ کرنے پر بھی نہیں تیار تھے جس پر ہم کومجبوراً قومی اسمبلی میں نماز ادا کرنی پڑی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے وزیر قومی اسمبلی میں پٹرول کے بم لیکر کھڑے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی چنگاری آئے تو ہم نے اس چنگاری کو بجھنے نہیں دینا بلکہ آگ کا الاؤ بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طے کیا تھا کہ فنانس بل پر تین دن بحث کی جائیگی لیکن اس عمل کو عملی طور پر بلڈوز کردیا اور بہت سے ارکان کو بولنے نہیں دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر صاحب فنانس بل کی منظوری کیلئے نمازکا وقفہ کرنے پر بھی نہیں تیار تھے جس پر ہم کومجبوراً قومی اسمبلی میں نماز ادا کرنی پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسائل پر تو اختلاف کرسکتے ہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہم بحیثیت قوم چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور حکومت سے غیر مشروط تعاون کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ چین ،ترکی اور سعودی عرب کے کسی کے ساتھ ذاتی تعلقات نہیں ہیں ، ان کے ریاست کے ساتھ تعلقات ہیں اور ہر مشکل وقت میں ان کی جانب سے دوستی کاحق ادا کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -