پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر علی زیدی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر علی زیدی کے حوالے سے بڑی ...
پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر علی زیدی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیونے کہاہے کہ بلاول پاکستان کی بات کررہے ہیں، ایک دن وہ بھی ہوگا کہ جب علی زیدی بھی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی میں ہونگے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا کہ تحریک انصاف ایک سنجیدہ جماعت نہیں ہے ، کراچی میں جیسا آپریشن پیپلزپارٹی کے زمانے میں ہوا ، ایسا کبھی ہوا ہی نہیں ہے ، عذیر بلوچ کا معاملہ اور معاملہ ہے جس کو بلاول کے معاملے میں لایا جارہاہے ، بلاول پاکستان کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن وہ بھی ہوگا کہ جب علی زیدی بھی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی میں ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے باوقار طریقہ اختیار کیاہے لیکن اگران کی صحت کیلئے ہسپتال جانا ضروری ہے تو ان کو سمجھانا چاہئے کہ وہ ہسپتال جائیں۔

مزید :

قومی -