کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں کیسے لایا جائیگا؟ علی محمد خان نے وضاحت کردی

کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں کیسے لایا جائیگا؟ علی محمد خان نے وضاحت کردی
کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں کیسے لایا جائیگا؟ علی محمد خان نے وضاحت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ کا لعدم تنظیموں کی مین سٹریمنگ کامطلب ان کو قومی دھارے میں لانا ہے، عمران خان کی حکومت میں کرپشن کاکاروبار نہیں ہوسکتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ دنیا کہ سامنے آج دوچہرے ہیں ، ایک پاکستان کا اور دوسرا ہندوستان کا چہرہ ہے ، ہندوستان کاچہرہ جارحانہ ہے ، بدمعاشی کرتے ہیں اور گھس کر مارنے جاتے ہیں اور جب مارنے جاتے ہیں تو پکڑے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں احسن اقبال سے کہنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف نے اپنے دور میں کلبھوشن کا نا م تک نہیں لیا ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گئے لیکن وہاں بھی نام لیا ، اگر وہ پہلے یہ کیس دنیا کے سامنے رکھتے تو بھارت کا منہ ساڑھے تین سال پہلے کالا ہوجاتا جو آج ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہچان ہم سب کی پہچان ہے ، اپوزیشن اتحاد کو کچھ دن تو چلنے دے ، عمران خان کی حکومت میں کرپشن کاکاروبار نہیں ہوسکتا ،کا لعدم تنظیموں کی مین سٹریمنگ کامطلب ان کو قومی دھارے میں لانا ہے ۔

مزید :

قومی -