شہلا رضا نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے حکومت پر بڑا الزام لگادیا

شہلا رضا نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے حکومت پر بڑا الزام لگادیا
شہلا رضا نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے حکومت پر بڑا الزام لگادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنماشہلا رضا نے کہاہے کہ بلاول نے قومی اسمبلی میں کوئی پرانی بات نہیں کی بلکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کی بات کی ہے ، کالعدم تنظیموں کے جیتے ہوئے لوگ حکومتی نشستوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ بلاول نے قومی اسمبلی میں کوئی پرانی بات نہیں کی بلکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کی بات کی ہے ، کالعدم تنظیموں کے جیتے ہوئے لوگ حکومتی نشستوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے ،ابھی ایک نیاسلسلہ شروع کیاگیاجس کے مطابق ان کو مرکزی دھارے میں لاناہے ، یہ مین سٹریم کیاہے ؟ اس کا تو نیشنل ایکشن پلان میں کہیں ذکر نہیں ہے ، ان کو دفاتر دیئے جائیں یا نوکریاں دی جانی ہیں ، اس حوالے سے بتایا جائے ۔

مزید :

قومی -