”عمران خان کی اس وجہ سے معاشی حالات بہتر نہیں ہوسکتے“،ہارون الرشید کا دعویٰ

”عمران خان کی اس وجہ سے معاشی حالات بہتر نہیں ہوسکتے“،ہارون الرشید کا دعویٰ
”عمران خان کی اس وجہ سے معاشی حالات بہتر نہیں ہوسکتے“،ہارون الرشید کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشیدنے کہاہے کہ عمران خان کی موجود ہ پالیسی کے ہوتے ہوئے معاشی حالات بہتر نہیں ہوسکتے ، ن لیگ بھی ملکی معیشت کو اچھے حال میں چھوڑ کرنہیں گئی تھی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کسی حکومت نے عمل نہیں کیا ، سب کا ایک جیسا ہی معاملہ ہے ، جب سر پر آپڑتی ہے تو دہشت گرد یاد آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بھارت کے ساتھ رویہ ٹھیک ہے ، تحریک انصاف کی حکومت نے بھی غلطیاں کی ہیں جو ہر وقت احتساب احتساب چیختے رہتے ہیں ، احتساب کیا جاتاہے ، شور نہیں مچایا جاتا ، عمران خان کی موجود ہ پالیسی کے ہوتے ہوئے معاشی حالات بہتر نہیں ہوسکتے ، ن لیگ بھی ملکی معیشت کو کس حال میں چھوڑ کرگئی تھی ، اس حوالے سے سب کا حال ایک جیسا ہی ہے ۔

مزید :

قومی -