پاکستان امن کے لیے تیار ہے لیکن اپنے دفاع سے بھی غافل نہیں :شاہ محمود قریشی

پاکستان امن کے لیے تیار ہے لیکن اپنے دفاع سے بھی غافل نہیں :شاہ محمود قریشی
پاکستان امن کے لیے تیار ہے لیکن اپنے دفاع سے بھی غافل نہیں :شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن کے لیے تیار ہے اور اپنے دفاع سے بھی غافل نہیں، اگر پاکستان کے خلاف جارحیت کی جاتی ہے تو ہم اپنے دفاع کے لیے بھی تیار ہیں،ہم خطے کے امن واستحکام کو داؤ پر نہیں لگانا چاہتے،بی جے پی سمجھتی ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے تو ووٹ بینک متاثر ہو گا۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہہ ہم لڑائی نہیں چاہتے ،ہم جنگجو نہیں اور نہ ہی ہم خطے کے امن واستحکام کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں ،ہماری توجہ مغربی سرحد پر تھی ہم اس پر لوٹنا چاہتے ہیں، ہم افغانستان کے امن کے خواہاں ہیں، ہم وہاں امن عمل کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، دنیا اس کا اعتراف کررہی ہے، ہم اپنے سفر پر گامزن رہنا چاہتے ہیں، ہم ملکی معاشی ترقی چاہتے ہیں، ہم یہاں روزگار چاہتے ہیں، ہم سرمایہ کاری چاہتے ہیں اور جنگوں میں ایسا نہیں ہوتا ،بھارت کی مجبور ی الیکشن ہے، بی جے پی سمجھتی ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے تو ووٹ بینک متاثر ہو گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ جمعرات کو پاکستان آ رہے ہیں ،سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کو دوسرا گھر قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستانیوں کے دل جیت کر گئے ہیں، میری سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی اور وزیر اعظم سے بھی ان کی ملاقات ہو گی ان کا دورہ پاکستان کا ایجنڈہ کشیدگی میں کمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پومیبو پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، چین اور روس نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے، ترک صدر اور اردن کے شاہ عبد اﷲ کا بھی شکر گزار ہوں، چین سے ہر مسئلے پر مشاورت کرتے ہیں ،چین کے نائب وزیر خارجہ پاکستان آئے ہیں تاکہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

مزید :

قومی -