سابق وزیر دفاع کا بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق اہم رائے کا اظہار

سابق وزیر دفاع کا بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق اہم رائے کا اظہار
سابق وزیر دفاع کا بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق اہم رائے کا اظہار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہاہے کہ بھا رت اب بھی ایل او سی پر گولہ باری کررہاہے ، میرا خیال ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوعالمی رابطوں پر رہا کیا گیا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ بھارت اب بھی ایل او سی پر گولہ باری کررہاہے ، میرا خیال ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوعالمی رابطوں پر رہا کیا گیا ۔پاکستان ہم کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ملاتھا ، ن لیگ نے پاکستان کوپہلے گرے لسٹ اور پھر وائٹ لسٹ میں شامل کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کوجیل میں ڈالا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کیاگیا ۔

مزید :

قومی -