فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ جاتی امرا میں خاموش بیٹھی مریم نواز کو بھی غصہ آ جائے گا

فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ جاتی امرا میں خاموش بیٹھی مریم نواز کو ...
فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ جاتی امرا میں خاموش بیٹھی مریم نواز کو بھی غصہ آ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف صاحب! دوسرے درجے کی قیادت کو کراچی بھجوانے کی بجائے لندن بلوا کر میاں صاحب کے علاج کیلئے مناسب ہسپتال تلاش کرنے کی ڈیوٹی لگاتے تو زیادہ بہتر ہوتا،ملکی معیشت تباہ کرنے والے لندن یاترا کو جا چکے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف صاحب! دوسرے درجے کی قیادت کو کراچی بھجوانے کی بجائے لندن بلوا کر میاں صاحب کے علاج کیلئے مناسب ہسپتال تلاش کرنے کی ڈیوٹی لگاتے تو زیادہ بہتر ہوتا،شاہد خاقان صاحب حکومت نے خط لکھ کر اپنی قانونی ذمہ داری پور ی کی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شاہد خاقان صاحب حکومت نے خط لکھ کر اپنی قانونی ذمہ داری پور ی کی ہے، تاریخ نے آپ کے قطری خطوط کو ردی ثابت کیا، آپ کے نزدیک شفاف انتخابات وہی ہیں جس میں آپ تخت نشیں ہوں۔ ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ آمرانہ رویہ اور طرزِ حکمرانی ان کا تھاجن سے ملنے کیلئے ان کے منتخب نمائندے ترستے تھے، ملکی معیشت تباہ کرنے والے لندن یاترا کو جا چکے ہیں۔