مہمند سیاسی اتحاد کا ترقیاتی سکیموں پر پابندی ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

    مہمند سیاسی اتحاد کا ترقیاتی سکیموں پر پابندی ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند سیاسی اتحاد کا ترقیاتی سکیموں پر پابندی ختم کرنے کے لئے کمیٹی قائم، آپریشن میں تباہ شدہ مکانات کے معاوضے دلوانے کے لئے موثر آواز اٹھانے کا فیصلہ، ڈی پی او مہمند سے خاصہ دار فورس کے مسائل ختم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزمہمند سیاسی اتحاد کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا محمد عارف حقانی مہمند پریس کلب میں منعقد ہوا۔جس میں مہمند سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری فضل ہادی(پی پی پی)،ڈاکٹر فاروق افضل(پی پی پی)حاجی زرخان صافی(مسلم لیگ ن)ملک عظمت خان (مسلم لیگ ق)ملک مصطفی (QWP)ملک جہانزیب،اختر شاہ،ملک فردوس خان(جماعت اسلامی)نوید خان (جماعت اسلامی)سعید صافی(اے این پی)میر افضل مہمند ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر متعلقہ پارلیمنٹرین کی طرف سے سٹے آرڈر اور ترقیاتی عمل پر پابندی ختم کرانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی جو ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی ایز سے ملاقات کر کے ضلع مہمند کے عوام کی محرومی ختم کرنے کے لئے ترقیاتی فنڈز جلد از جلد خرچ کرنے پر زور دینگے۔مہمند سیاسی رہنماوں نے آپریشن میں تباہ شدہ مکانات کے معاوضہ کے لئے FDMA اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے لئے بھی لائحہ عمل طے کیا۔بعد ازاں ڈی پی او مہمند سے اجلاس کے شرکاء نے ملاقات کی۔اور ان سے انضمام کے بعد پولیس نظام میں قبائلی عوام کے ساتھ سہل طریقہ سے پیش آنے اور معاملات جلد حل کرنے پر بات چیت کی اور ٹریفک نظام کے ساتھ ساتھ خاصہ دار فورس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کی حل کے لئے ڈی پی او مہمند پر زور دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فضل احمد جان نے سیاسی اتحاد کے وفد کو مذکورہ تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔