تحفظ آئین کانفرنس ہر صورت کامیاب کرائیں گے،گوہر شاہ

    تحفظ آئین کانفرنس ہر صورت کامیاب کرائیں گے،گوہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ (بیو رو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام چارسدہ کے مجلس عمومی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ منعقد ہوا۔اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے امرا ء اور نظماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ تحفظ آئین کانفرنس کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جو اس بات کی عکاسی کر تا ہے کہ جے یوآئی عوام کی امنگوں کی ترجما ن پارٹی ہے۔آئندہ چند روز میں دوسرے سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ پارٹی کو ویلج کونسلوں اور برانچوں کی سطح پر منظم کیا جائے گاتاکہ نچلے سطح پر پارٹی مضبوط اور مستحکم ہو۔کارکنوں کو چاہیے کہ وہ پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائے۔اجلاس میں مدارس نصاب کی تبدیلی اور کمر توڑمہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی گئی۔اجلاس میں مولانا کمال شاہ،اسفندیار باچا،مولانا شمس الحق،مولانا عبد الروف شاکر،ڈاکٹر الٰہی جان،مولانا جمیل احمد و دیگرنے بھی شرکت کی۔