سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پرسیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کیپٹن عثمان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کردی، عدالت نے کیپٹن (ر)عثمان کوفردجرم عائد کرنے کے لئے طلب کرلیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے پاکپتن کے رہائشی اظہر احمد کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی توسیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان جواب سمیت عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کے جواب اور غیر مشروط معافی کی درخواست مسترد کر تے ہوئے قرار دیا کہ آپ کا رویہ اس قابل نہیں کہ آپ کو معاف کیا جائے،عدالت نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کی بے جا حمایت پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل گوہرسندھوکی بھی سرزنش کر دی،فاضل جج نے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ذاتی وکیل کے ساتھ 9 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں،فاضل جج نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سے کہا کہ آپ کا رویہ اس قابل نہیں کہ آپ کو معاف کیا جائے، آپ کو ایڈووکیٹ جنرل آفس نے عدالتی حکم سے آگاہ کیا تھالیکن آپ نے عمل نہیں کیا۔اس کیس کی مزید سماعت9مارچ کوہوگی۔
کارروائی شروع