عدالتی حکم عدولی، لیسکو چیف سمیت دیگر افسروں کے وارنٹ جاری
لاہور(نامہ نگار)سول جج آصف علی نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چھٹہ،ایس ڈی او حبیب کالونی عامر نواز،ایکسیئن سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عدالت میں شالیمار کے رہائشی مدثر احمد نے میٹر اتار کر دوبارہ نہ لگانے اور بل جاری نہ کرنے پر درخوست دائر کررکھی ہے،عدالت نے مذکورہ افسروں کو طلب کررکھاتھا تاہم وہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔