کراچی میں پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق ہونگے: سندھ حکومت

کراچی میں پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق ہونگے: سندھ حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) حکومت سندھ نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں شیڈول میچز کی دوسرے شہر منتقلی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے،پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے دو کراچی جبکہ بقیہ دیگر شہروں میں رپورٹ ہوئے،پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کی پیروی کا پابند ہے لیکن سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور اس دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی،ابھی تک کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی نے ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار نہیں کیا البتہ تمام ٹیمیں اس سلسلے میں احتیاط سے کام لے رہی ہیں،پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے میں پانچ میچز کراچی میں منعقد ہوں گے جس کا آغاز 12مارچ سے ہو گا۔

سندھ حکومت