صوابی،پولیس کارروائی میں 15500 پٹاخے برآمد
صوابی (بیورورپورٹ)تھانہ کالوخان پولیس نے آتش بازی کے خلاف کاروائی کے دوران15500مختلف ساخت کے زوردار آواز والی چائینہ بارودی پٹاخے برآمدکرلی ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیزکے مطابق آج کل شادی اور دیگر تقریبات میں چائینہ پٹاخے و آتش بازی سے عوام عاجز آگئے ہیں،اس سلسلے میں عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض،سب انسپکٹر نیاز گل خان،اے ایس آئی جہانگیر خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ عوامی شکایات پر شادی کے تقریب کے لئے لائے ہوئے آتش بازی بارودی پٹاخوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے15500 عدد مختلف قسم کے چائینہ آتش بازی کے بارودی پٹاخے برآمد کرکے دکانداران محمد سہیل اور فرزند علی ساکنان کالوخان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چائینہ پٹاخوں سے بزرگوں،مریضوں اور دیگر بلڈ پریشر،شوگر مریضوں کو کافی تکلیف ہوتی ہے، ہوائی فائرنگ سے امن و امان کی صورتحال بگڑسکتی ہے۔چائینہ پٹاخوں کی آڑ میں ملک دشمن قوتیں بھِی ملک کے اندر فساد برپا کر سکتے ہیں،جبکہ بازاروں میں اسلحہ نما کھلونوں کی فروخت سے بچوں میں اسلحے کے کلچر کو فروغ ملے گا۔