سرائے نورنگ، پولیس مقابلے میں جاں بحق شخص کے لواحقین سراپا احتجاج

  سرائے نورنگ، پولیس مقابلے میں جاں بحق شخص کے لواحقین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)گذشتہ روزمبینہ طورپرتھانہ پیزوپولیس کے مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے رئیس خان کے قتل کے خلاف اہل علاقہ سراپااحتجاج بن گئے اور انڈس ہائی وے کو شہبازخیل کے مقام پرسڑک کوہرقسم کے ٹریفک کے لئے بندکردیااورپولیس کے خلاف احتجاج کیااورپولیس گردی کسی صورت نامنظورکے نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مبینہ طورپرپیزوپولیس پرالزام لگایاکہ رئیس خان پہلے رضا ء کارانہ طورپر گرفتاری دے چکاتھا تاہم پولیس نے والدہ کے سامنے گولی ماردی جس سے اُن کی موت واقع ہوگئی مظاہرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام اورحکومت سے فوری انصاف کامطالبہ کردیا