سی پیک نئے مرحلہ میں داخل ہو چکا،جلد تکمیل ہوگی، حماد اظہر

      سی پیک نئے مرحلہ میں داخل ہو چکا،جلد تکمیل ہوگی، حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ نئے مرحلہ میں داخل ہوا ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، گوادر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور گوادر ہسپتال جیسے گرانٹ کی بنیاد پر مجوزہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ اور چین کے کمرشل و اقتصادی قونصلر ژو سانگ سنگ سے ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں ٹڈی دل پر قابو پانے میں چین کی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چینی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔
حماد اظہر