شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 70فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں گزشتہ ایک سال کے دوران 69.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 83 لاکھ 66 ہزار193 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو 31 جنوری 2019 ء کے مقابلے میں 69.73 فیصد زیادہ ہے۔31 جنوری 2019ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 52 لاکھ 23 ہزار417 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2019ء کے مقابلے میں جنوری 2020 ء میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر2019ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 88 لاکھ 1134 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جبکہ جنوری کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 83 لاکھ 66 ہزار193 ملین روپے رہا۔