ہواوے وائی 7 پیکی پاکستان میں پری بکنگ شروع

ہواوے وائی 7 پیکی پاکستان میں پری بکنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جدید ٹیکنالوجی کے عالمی پیشرو، ہواوے پاکستان میں HUAWEIY7p متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ پاور پیک فیچرز سے بھرپور اور 48MP ٹرپل AI کیمرے کے ساتھ اِس اسمارٹ فون کی پری آرڈر بکنگ جمعہ 06مارچ، 2020ء سے شروع ہو گی اور جمعرات 12مارچ، 2020ء تک جاری رہے گی۔اِس اسمارٹ فون کے تعارف اور پاکستان کے لیے ہواوے کی حکمت عملی پیش کرنے کی غرض سے آگاہی سے بھرپور ایک گول میز میڈیا بریفنگ منعقد ہوئی جس میں HUAWEIY7کی غیر معمولی صلاحیتوں کامظاہرہ پیش کیا گیا۔پاکستان میں پیش کرنے کی غرض سے HUAWEIY7pپہلا اسمارٹ فون ہے جو ہواودے موبائل سروسز (HMS) پر بنایا گیا ہے اور جس میں غیر معمولی فنکشنز اور خصوصیات پیش کی گئی ہیں۔یہ نیو ایج (New Age)ڈیوائس یقیناً مڈ رینج اسمارٹ فونزمیں بازی پلٹ دینے والا ثابت ہو گا جو HUAWEI Yکوبیسٹ سیلنگ اسٹریک فراہم کرے گا۔پری آرڈر فیزکے دوران خریداروں کو مفت بلیو ٹوتھ ہیڈ فونز، 50GB ہواوے کلاؤڈ گفٹ کارڈ، 12GB فری زونگ ڈیٹااور تین ماہ کی وارنٹی جیسے تحائف بھی دئیے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہواوے پاکستان کے کنٹر مینیجر، اسکاٹ ہوانگ (Scott Huang) نے کہا:”آج کا دن، ایک اہم سنگ میل کا دن ہے کیوں کہ آج ہم پاکستان میں HUAWEIY7pمتعارف کرا رہے ہیں۔اِس تعارف کے ذریعے، ہم بازی پلٹ دینے اور ٹیکنالوجی کا نیا عہد متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔شاندار 48MP AI ٹرپل کیمرے کے ساتھ یہ اسمارٹ فون ممتاز فیچرز کے ساتھ دستیاب ہے۔
جو ہمارے کسٹمرز کو یقیناً پسند آئیں گے۔ اِس اسمارٹ فون میں AppGallery HUAWEI بھی شامل ہے جو عالمی مارکیٹ میں موجود اعلیٰ ترین تین ایپس اسٹورزمیں سے
ایک ہے اور جس کے ماہانہ فعال استعمال کرنے والوں (Monthly Active Users; MAU)کی تعداد 400 ملین سے زائدہے۔

ایونٹ میں JazzCashاور Daraz.pk کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور مسلسل جدید ٹیکنالوجی پیش کرنے پر ہواوے کو سراہا اور HUAWEI AppGallery کے لیے اپنے تعاون کے بارے میں بتایا۔

HUAWEIY7pمیں f/1.8وائیڈ اینگل لینز48MP Triple AI کیمرا موجود ہے جو انتہائی بلند ریزولیوشن کے ساتھ واضح تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس فون میں موجود 8MP کا الٹرا-وائیڈاینگل کیمرا بھی موجود ہے جو 120 ڈگری پر بھی لینڈ اسکیپ یا ویڈیو کے لیے فیلڈ آف ویو فراہم کرتا ہے۔ اس میں علیحدٰہ سے ایک 2MP کیمرا بھی دستیاب ہے جو انتہائی واضح اور حقیقت سے قریب تر تصاویر، پورٹریٹس اور ویڈیوز بناتا ہے۔ اس کا1/2 انچ کابڑا سینسر اور نائٹ موڈ فی الحقیقت تاریکی میں بھی وضاحت اور تفصیلات فراہم کرتا ہے جب کہ یہ ہینڈ ہیلڈ، لانگ ایکسپوزر شاٹس کو بھی
اسٹیبلائز کرتا ہے۔
یہ اسمارٹ فون EMUI 9.1 پر کام کرتا ہے جس کے ساتھCore Octa-پروسیسرKirin 720F پر کام کرتا ہے جو ملٹی ٹاسکنگ اور ہائی پروڈکٹویٹی فراہم کرتاہے۔ یہ ڈیوائس 4GB RAM اور 64GB اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے، جسے microSD کارڈ کی مدد سے512GBتک بڑھایا جا سکتا ہے۔مزید برآں، نہایت خوبصورت انداز میں ڈیزائن کی گئی یہ ڈیوائس میں 1560x720 HD+ ریزولیوشن والا6.39 انچ کاایک شاندار
Punch FullView Displayشامل ہے جو بے مثال ویڈیو اور گیمنگ انٹرٹینمنٹ فراہم کرتا ہے۔

AppGallery HUAWEI دنیا کی اعلیٰ ترین تین ایپس اسٹورز میں سے ایک ہے اور ڈیوائس پر پہلے سے انسٹالڈہے۔ اس ایپ گیلری میں بہترین عالمی اور مقامی ایپس اور ہواوے موبائل سروسز (HMS) کی وسیع رینج دستیاب ہے۔مزید برآں، اس ڈیوائس کے اہم فیچرز میں سسٹم کی سطح پر آپٹمائزیشن، مثلاً EROFS کے ساتھ ایک فل سین ایکسلریشن ٹیکنالوجی موجود ہے جو ایپ کا بہترین تجربہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈیوائس دیر تک چلنے والی
4000mAh بیٹری پر کام کرتی ہے جس میں AI کی پاور سیونگ موجودجو سفر کے دوران کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ اس ڈیوائس کی قیمت صرف
28,999/- روپے ہے۔
٭٭٭

About Huawei Consumer Business Group
Huawei Consumer Business Group (CBG) is one of Huawei's three business groups, providing a range of products including mobile phones, wearables, tablets and laptops. Huawei's products and services are available in more than 170 countries, and are used by a third of the world's population, ranking second in the world in mobile phone shipments at the end of March 2019.

Year-on-year growth was reflected in Huawei's rise as a globally recognized premium brand. In 2019, Huawei has been ranked 47th on BrandZ's Most Valuable Global Brands list, 79th on Forbes World's Most Valuable Brands list and 10th on the Brand Finance Global 500 Most Valuable Brands list in 2020. Among the Fortune 500, Huawei climbed up the list to the 72nd place in 2018, up 11 places from the previous year.

As a leading technology company, Huawei invests a significant amount of its annual sales revenue to research and development efforts, and has established 15 research centers around the world. Among these facilities is the Huawei Aesthetics Research Center in Paris. Huawei's newest R&D center is the Max Berek Innovation Lab in Wetzler, Germany, where Huawei and Leica are jointly researching technologies to improve mobile device camera and image quality.

For more information, visit Huawei Consumer Business Group online: http://www.huawei.com/pk

For regular updates on Huawei Pakistan, follow us on:
Facebook: https://www.facebook.com/HuaweiMobilePK
Instagram: https://www.instagram.com/huaweimobilepk/
Twitter: https://twitter.com/HuaweiMobilePK

For media inquiries:
Huawei CBG
Khan Muhammad Osama Shaukat
Manager - Public Relations
Email: osama.shaukat@huawei.com

Syntax Communications
Faisal Mushtaq: 0321-2431568
Sheeraz Mohiuddin: 0333-2235774

مزید :

کامرس -