50پی ایچ ڈی گریجوایٹس پیدا کر کے سنگ میل عبور کرلیاو یو ایم ٹی

50پی ایچ ڈی گریجوایٹس پیدا کر کے سنگ میل عبور کرلیاو یو ایم ٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس ڈیسک) یو نیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ تنائج کے مطابق پچھلے 6 (2013-2019)سال میں 50 پی ایچ ڈی کے طلباء نے کامیابی سے اپنی ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری یو ایم ٹی سے مکمل کر لی ہے۔ آفس آف کنٹرولر امتحانات کے تحت سکول آف سوشل سائنس اینڈ ہیو مینٹیز کے 19، سکول آف سائنس کے 10، انسٹیٹیوٹ آف کلینیکل سائکالوجی کے 8، انسٹیٹیوٹ آف لبرل آرٹس کے 7، سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کے 4، سکول آف سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجی کے,1سکول آف ٹیکسٹائل اینڈ ڈیزائننگ کے 1 طلباء نے یو ایم ٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد اور ہیڈ شعبہ کنٹرولر امتحانات یوسف جمیل نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء، ان کے سپر وائزرز اور ان فیکلٹی ممبران جنہوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کی یہ کامیابی ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کے وژن کا نتیجہ ہے جن کا مقصد یو ایم ٹی کو دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کرنا تھا جیسا کہ اب یو ایم ٹی ایشیا ء کی 550 یو نیورسٹیز کی صف میں شامل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل تشہیر ہے کہ یو ایم ٹی پچھلے کئی سالوں سے W4 رینکنگ کی حاصل کر چکی ہے۔
ا نہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو ایم ٹی اب تک 3.5 ارب روپے سے زائد کی سکالرشپس اپنے طلبہ و طالبات کو دے چکی ہے اور اس میں داخلہ لینا طلباء کی اولین ترجیح بن گیا ہے۔
خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ابراہیم مراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے پی ایچ ڈی سکالرزمیں اضافہ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے، اسی لیے یو ایم ٹی کے مختلف سکولز اور انسٹیٹیوٹس میں 200 سے زائد قومی و بین الاقوامی کوالیفائیڈ پی ایچ ڈی سکالرز اپنی تحقیقی خدمات سے نا صرف پیشہ وارانہ مہارت پیدا کر رہے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ پیدا کر کر کے ملک و قو م کی ترقی میں قلیدی کردار ادا کر ہے ہیں۔ صدر یو ایم ٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک پڑھا لکھا معاشرہ قائم کریں گے اور یو ایم ٹی ملکی معیشت اور پاکستان کے شعبہ تعلیم میں فروغ کیلیئے بڑی تعداد میں قابل پی ایچ ڈی سکالرز پیدا کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کو تیار ہے۔

مزید :

کامرس -