چینی، گندم بحران کیخلاف دائر درخواست، ایف بی آر سٹیٹ بینک اور کین کمشنر پنجاب کو 9 مارچ تک نوٹس جاری

      چینی، گندم بحران کیخلاف دائر درخواست، ایف بی آر سٹیٹ بینک اور کین کمشنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں چینی اور گندم کے مبینہ بحران کے خلاف دائر درخواست پر ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور کین کمشنر پنجاب کو9 مارچ تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں چینی اور گندم کی قلت کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،عوام کو خوردونوش کی فراہمی کی حکومت کی ذمہ داری ہے،حکومت کے پاس چینی اور گندم کا کتنا سٹاک موجود ہے کچھ پتہ نہیں،چینی اور گندم کی قلت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ریاستی ادارے کتنے غیر فعال ہیں، ایف بی آر،کین کمشنر اور سٹیٹ بینک سے چینی اور گندم کی سٹاک کا ریکارڈ طلب کیا جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ حکومت کو چینی اور گندم کی وافر فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیاجائے۔
گندم بحران

مزید :

صفحہ آخر -