ماتحت عدالیہ کے 46ججوں کی تبادلوں کیلئے درخواستیں منظور
لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے عدالت عالیہ کے 6ڈپٹی رجسٹراروں کو ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دے دی،ان میں سے 3ڈپٹی رجسٹراروں کوفوری طور پرایڈیشنل رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے جبکہ دیگر3ڈپٹی رجسٹرار کی ترقی ایڈیشنل رجسٹرار کی اسامیوں کی دستیابی سے مشروط کی گئی ہے،جن ڈپٹی رجسٹراروں کو فوری طور پر ترقی دی گئی ہے،ان میں عمران صفدر، علی زمان اور ارشد محمود بیگ شامل ہیں جبکہ جن ڈپٹی رجسٹراروں کو ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدہ کے لئے فٹ قراردے کر ان کی تعیناتی کو ایڈیشنل رجسٹرار کی اسامیوں کی دستیابی سے مشروط کیاگیاہے ان میں سید عابد حسین بخاری،ریاض حسین شاہد اور شیخ محمد ندیم شامل ہیں،چیف جسٹس نے یہ منظوری عدالت عالیہ کی پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی ہے۔
ترقی
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 46ججوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے،تبدیل ہونے والوں میں 25ایڈیشنل سیشن جج،دوسینئر سول جج اور19سول جج شامل ہیں،ان تمام ججوں نے بوجوہ اپنے تبادلوں کے لئے درخواستیں دی تھیں،جن میں سے زیادہ تر باہمی تبادلوں سے متعلق تھیں،لاہورہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ نے ان درخواستوں پرچیف جسٹس اور برادر ججوں کی منظور کے بعدتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں،جن ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں سے شہزادہ مسعود صادق کالاہور سے کوٹ ادو،چودھری قاسم جاوید کا راجن پور سے لاہور، باسط علیم کا لاہور سے راولپنڈی،محمد اسلم کا لاہور سے کھاریاں، عظمی اختر کا جھنگ سے ٹیکسلا، مظفر نواز ملک کا اٹک سے راولپنڈی،جہانزیب چٹھہ کا خیر پور ٹامیوالی سے لاہور، شہزاد احمد کا حاصل پور سے فیصل آباد، وسیم رفیق کا لاہور سے ٹیکسلا، عبدالقیوم کا خان پور سے راولپنڈی، اظفر سلطان کا شکرگڑھ سے لاہور،ذوالفقار علی کا نارووال سے لاہور، طاہر اسلم کا راولپنڈی سے لاہور، عرفان احمد شیخ کا روالپنڈی سے اٹک، عرفان سعید کا ٹیکسلا سے ملکوال، شاہد انجم کا لاہور سے ننکانہ صاحب، عمر فاروق اعوان کا لاہور سے خیر پور ٹامیوالہ،ندیم اقبال کا لاہور سے راجن پور، فہیم شاہد سے حافظ آباد سے شکر گڑھ،حافظ عبدالحمید سے بہاولپور سے خان پور، محمد وسیم کا لاہور سے حاصل پور، ذوالفقار علی کا ملکوال سے لاہور، محمد عرفان نسیم کا ٹیکسلا سے لاہور، عامر شہباز میر کا روالپنڈی کا نارووال اور لیاقت علی رانجھا کا کھاریاں سے کوٹ مومن تبادلہ کردیاگیاہے،جن دو سینئر سول ججوں کا تبادلہ کیا گیاہے ان میں راشد طفیل ریحان کا نارووال سے جہلم اور طارق بشیر کا بہاولنگر سے گجرات تبادلہ کیا گیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے 19سول ججوں میں سے ناہید علی شیر کا فیصل آباد سے بھلوال،منزہ رانا کا لاہور کینٹ سے چیچہ وطنی،محمد مسرور عاشق کا ڈی جی خان سے ملتان، محمد اجمل کا جتوئی سے بہاولپور، عثمان ریاض کا پنڈی بھٹیاں سے قائد آباد،تکثر احسان کا سیالکوٹ سے کلرسیداں،نجیب الحسن کا منڈی بہاؤالدین سے سیالکوٹ، رحمن الہٰی کا دیپالپور سے لاہور کینٹ،محمد عارف خان نیازی کا سلانوالی سے راولپنڈی،ابوبکر نوید کا بھلوال سے منڈی بہاؤالدین، راشد شبیر کا چیچہ وطنی سے فیصل آباد، محمد علی کا قائد آباد سے پنڈی بھٹیاں،محمد عمران عامر کا کلر سیداں سے سلانوالی،تجمل حسین کا ساہیوال سے دیپالپور،حسن دلبر کا اوکاڑہ سے جتوئی،محمد شاہد حسن کا کلورکوٹ سے بھکر،آصف جاوید کا بھکر سے کلورکوٹ،احسان اللہ کا گوجرانوالہ سے ڈسکہ اور طارق اشرف کا بھلوال سے چشتیاں تبادلہ کیا گیاہے۔
درخواستیں منظور