پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزا سنانے والی اسلام آباد کی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئینی حدود سیتجاوز ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا 13 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں پرویز مشرف، صدر پاکستان، سیکرٹری قانون و انصاف، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ا?ئی اے) اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔
فیصلہ چیلنج