حکومت نے سانحہ تیز گام کے متاثرین کیلئے امداد کی سمری مسترد کردی: شیخ رشید

      حکومت نے سانحہ تیز گام کے متاثرین کیلئے امداد کی سمری مسترد کردی: شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت ریلوے نے سانحہ تیز گام میں مرنے والوں کی امداد کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی تھی جو مسترد کردی گئی،سانحہ میں 11 مسافر تاحال لا پتہ ہیں،کمیٹی نے سانحہ تیز گام میں مرنے والوں کی امداد کی سفارش کر دی،ریلوئے حکام نے بتایا کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث لاپتہ گیارہ مسافروں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتے، ماضی میں مردہ قرار پایا شخص زندہ نکلا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی معین وٹو کی زیرصدارت اجلاس وزارت ریلوئے منعقد ہوا،وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاکہ اگرقائمہ کمیٹی متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم کو خط لکھے توکوئی اعتراض نہیں ہے، میں بھی اسے سپورٹ کروں گا، متاثرین کا کہناتھا کہ عدالت ثبوت مانگے گی اس کے علاوہ مالی امداد کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی ایک محتسب کا کردار ادا کرتی ہے ہمیں ریلوے کی بجائے لواحقین سے ہمدردی ہے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -