مغرب کے ماودر پدر آزاد کلچر سے مرعوب مافیا اسلامی تہذیب کو قتل کرنا چاہتاہے: سراج الحق
لاہور (آن لائن) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ مغرب کے مادر پدر آزاد کلچر سے مرعوب مافیا اسلامی تہذیب کوقتل کرناچا ہتا ہے،8مارچ کوپورے ملک میں خواتین کے حقوق کے لیے خصوصی پروگرامات اور مارچ کریں گے،جو چادر اور عزت کا تاج حضر ت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری ماں اور بہنوں کے سر پر رکھا ہے اس کو ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن اس امیدوار کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہی نہ دے جو اپنی بہن کووراثت میں حق نہ دے۔زینب الرٹ بل میں قاتل کوپھانسی دینے کی سزا ختم کردی گئی ہے،ہم پھانسی او رسرعام پھانسی کی سزاکیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،حکمرانوں کے دل میں اللہ کانہیں یورپ کا خوف ہے اس لیے پھانسی کی سزا ختم کی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آئی ایٹ میں جامع مسجد الفرقان میں ختم بخاری شریف کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے عدالت، سیاست، تعلیم،حکومت سمیت ہر شعبے سے شریعت کو نکال دیاہے جس سے ہم ورلڈ بینک کے غلام بن گئے ہیں۔گذشتہ روز ہمارے ملک میں قانون پاس ہواہے کہ جو بچیوں کو اغوا کرے، ذیادتی کرے،اس کو قتل کرے، اس کو صرف جیل کی سزا ملے گی ہم نے اس کی مخالفت کی کہ قتل کی سزا قصاص ہے قرآن کے قانون کو نہ بدلیں۔جن کے بچوں کو قتل کیا گیا ہے ان سے پوچھیں کیا سزا دینی چاہیے۔حکومتی قانون کے تحت قاتل چند سال قید کے بعد رہاکردیا جائے گا ہم نے سینیٹ میں اس کے خلاف احتجاج کیا۔حکمران مغرب کو خوش کرنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔آج سیاسی رہنماؤں نے پارٹی کو خدا بنایا ہواہے کہتے ہیں یہ سزاشریعت کے خلاف ہے مگر ہماری پارٹی اس کی حمایت کررہی ہے اس لیے ہم اپنی پارٹی کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔
سراج الحق